غزہ پر اسرائیلی قبضے کا اعلان ساری مہذب دنیا کے لئے چیلنج ہے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسرائیلی اقدام پر خاموشی ظلم، ناانصافی اورانسانیت کٴْشی کی حوصلہ افزائی ہو گی عالمی ضمیر نے شدید رد عمل نہ دکھایا تو ظلم، جبر اور اندھی طاقت کی حکمرانی کو جواز مل جائے گا

جمعہ 8 اگست 2025 20:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی قبضے کا اعلان ساری مہذب دنیا کے لئے چیلنج ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سوشل میڈیا ’’ایکس‘‘پر بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما نے کہاکہ اسرائیل کے شرمناک غیر قانونی اور غیر اخلاقی فیصلے پر بھی عالمی ضمیر نے شدید رد عمل نہ دکھایا تو ظلم، جبر اوراندھی طاقت کی حکمرانی کو جواز مل جائے گا اور خطے میں کبھی امن قائم نہیں ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو سمجھانے کا وقت آگیا ہے کہ اٴْس کے علاوہ دوسرے انسانوں کو بھی زندہ رہنے کا حق حاصل ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اسرائیلی اقدام پر خاموشی ظلم، ناانصافی اورانسانیت کٴْشی کی حوصلہ افزائی ہو گی۔