پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

ہفتہ 9 اگست 2025 11:00

ٹرینیڈاڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ ڈیبیو کرنے والے نوجوان بیٹر حسن نواز نے ناقابل شکست 63 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور مردِ میدان قرار پائے۔ ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ پاکستان کے حق میں درست ثابت ہوا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

(جاری ہے)

ایون لوئس 60، شائی ہوپ 55 اور روسٹن چیز 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے چار اور نسیم شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان نے 281 رنز کا ہدف 48.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ 180 کے مجموعی سکور پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد حسن نواز اور حسین طلعت نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 101 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی۔ حسن نواز نے 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے جبکہ حسین طلعت 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان محمد رضوان نے 53 اور بابر اعظم نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمار جوزف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔