سرگودھا ، 10سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم گرفتار

ہفتہ 9 اگست 2025 13:41

سرگودھا ، 10سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم گرفتار
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)سرگودھا پولیس نے 10سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقہ میلہ 10سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کے واقعہ کا ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی جس پر تھانہ میلہ پولیس نے 10سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم قاسم گرفتار کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے کہا کہ پولیس خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی،ہراسگی، تشدد،قتل و غارت اور بلیک میلنگ کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :