امریکا اور روس کے تعلقات میں بہتری دیکھنا چاہتے ہیں: چین

چین یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کو فروغ دینا چاہتا ہے،صدرشی کی پیوٹن سے گفتگو

ہفتہ 9 اگست 2025 14:03

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)چین کی جانب سے امریکا اور روس کے تعلقات میں بہتری سے متعلق خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔چینی میڈیا کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران صدر شی جن پنگ نے صدر پیوٹن سے کہا کہ چین، روس اور امریکا میں رابطہ برقرار رکھنے، تعلقات کو بہتر بنانے اور یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :