امریکی افواج کو خوش آمدید نہیں کہا جائے گا، میکسیکن صدر

ہم تعاون کرتے ہیں لیکن مداخلت نہیں ہونی چاہیے،کلاوڈیاشینباوم

ہفتہ 9 اگست 2025 14:03

میکسیکوسٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)میکسیکو کی صدر نے کہا کہ اپنے ملک میں امریکی فوج کو خوش آمدید نہیں کہیں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی صدر کلاوڈیا شینباوم نے اپنے ملک میں امریکی فوجی دستوں کے استعمال کو مسترد کر دیا ہے۔کلاوڈیا شینباوم نے کہا کہ ہم تعاون کرتے ہیں لیکن ایسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، اسے بالکل مسترد کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی معاہدے کا حصہ نہیں ہے، جب بھی اس معاملے کو اٹھایا گیا ہے، ہم نے ہمیشہ انکار کیا ہے۔دوسری جانب میکسیکو کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میکسیکو اپنی سرزمین پر امریکی فوجی کارروائی کو قبول نہیں کرے گا، ہمیں منشیات کے کارٹلز سے نمٹنے کے لیے اپنی سرزمین پر امریکی فوجی دستوں کی تعیناتی قبول نہیں ہے۔قبل ازیں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کو میکسیکو میں منشیات کے کارٹلز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔