سرگودھا ، نکاسی آب اور فراہمی کیلئی15اگست سے واسا کو فعال کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل

ہفتہ 9 اگست 2025 15:24

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)سرگودھا میں نکاسی آب اور فراہمی اب کیلئی15اگست سے واسا کو فعال کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق کمشنر جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ضلعی ٹرانزیکشن کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ واسا کو سرگودھا میں 15اگست سے فعال کر دیا جائے گا جس کے لئے ایم سی کا عملہ، مشینری اور گاڑیاں واسا کے سپرد کر دی گئیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ایم سی کی331ملازمین واسا میں ضم کیے جائیں گے جن میں واٹر سپلائی کے 83، ڈسپوزل کے 23اور سیوریج کے 230ملازمین شامل ہیں۔اس طرح سیوریج عملہ میں 120ریگولر اور 110 ورک چارج ملازمین، 5سکر مشین، ایک جیٹر، چار وینچنگ مشین 08ڈی واٹرنگ سیٹ اور دو پک اپ گاڑیاں واسا کو منتقل ہوں گئیں اس حوالہ سے واسا اور ایم سی کے تمام ٹرانزیکشن معاملات طے پا گئے۔

متعلقہ عنوان :