روسی صدارتی محل کی پیوٹن اور ٹرمپ کی ملاقات کی تصدیق

ہفتہ 9 اگست 2025 15:26

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)کریملن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں روسی صدر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الاسکا میں 15 اگست کو ہونے والی ملاقات کی تصدیق کر دی گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کریملن نے کہا کہ دونوں رہنما ملاقات میں یوکرین تنازع کے طویل المدتی پرامن حل پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔کریملن کا کہنا تھا کہ یہ بظاہر ایک چیلنجنگ عمل ہوگا لیکن ہم اس میں بھرپور توانائی کے ساتھ حصہ لیں گے۔