جوہرآباد کے کٹھہ سگھرال کےعلاقہ جسوال میں معمولی تنازع پر ملزم نے فائرنگ کر کےایک شخص کو قتل کردیا

ہفتہ 9 اگست 2025 16:21

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) جوہرآباد کے کٹھہ سگھرال کےعلاقہ جسوال میں معمولی تنازع پر ملزم نے فائرنگ کر کےایک شخص کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

سگھرال کےنواحی علاقہ جسوال کی ڈھوک مہرےوالامیں راجہ محمداسلم اور عارف میانہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ محمد عارف موٹرسائیکل پرپانی بھرکرگھرجارہا تھاکہ راجہ اسلم نے فائرنگ کر کےعارف میانہ کو قتل کردیا۔مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :