نیو کراچی ٹاؤن میں انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

ہفتہ 9 اگست 2025 17:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)معرکہ حق بنیان مرصوص جشن آزادی 2025 کے سلسلے میں نیو کراچی ٹاؤن پرائمری اسکولز کے درمیان انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز تعلقہ ایجوکیشن آفیسر نیو کراچی ٹان سید محمد کامران جعفری نے کیا۔ اس سلسلے میں 16 ٹیمز کے درمیان 8 میچز کھیلے گئے۔ یہ میچز تین مختلف اسکولز کے گرانڈ میں کھیلے گئے۔

(جاری ہے)

یہ مقابلے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول اپوا فائیو ای، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول فائیو سی ٹو اور گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ٹان کمیٹی میں کھیلے گئے۔ اسکولز کے طلبا اور اساتذہ اکرام نے پورے جوش و خروش سے مقابلے میں حصہ لیا۔ تعلقہ ایجوکیشن آفیسر نیو کراچی ٹان سید محمد کامران جعفری کا کہنا تھا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد طلبا و طالبات ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور اس سے طلبا و طالبات کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔اس ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل اور فائنل تعلقہ ایجوکیشن آفس سے ملحقہ گرانڈ میں منگل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :