ہم سب ملکر ملک دشمن طاقتوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے،ڈی سی جھنگ

ہفتہ 9 اگست 2025 19:53

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) ضلع جھنگ میں جشن آزادی پاکستان کی رنگا رنگ اور پررونق تقریبات بھرپور انداز میں جاری ہیں ۔چوک چوراہوں،عمارات اور اہم شاہراہوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے ۔اس حوالہ سے میونسپل کمیٹی جھنگ کی جانب سے جشن آزادی و معرکہ حق کے حوالہ سے ختم نبوت چوک تا نواز چوک پارک جھنگ سٹی تک سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کی۔

(جاری ہے)

سائیکل ریلی میں دیگر ضلعی افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء ریلی نے پاکستانی جھنڈے اٹھائے رکھے تھے۔شرکاء ریلی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں آزادی جیسی نعمت سے نوازہ ہے جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔آج پوری قوم جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح کا جشن منار ہی ہے، ہماری افواج نے ملک و قوم کی سلامتی کےلئے بھارتی جارجیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی قوم کے دل جیت لئے ہیں ۔ معرکہ حق نے ہر پاکستانی کی آزادی کی خوشیوں اورقومی جذبے کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے، ہم سب ملکر ملک دشمن طاقتوں کی تمام سازشوں کوناکام بنائیں گے۔\378