امریکا اور روس کے تعلقات میں بہتری دیکھنا چاہتے ہیں‘ چین کا بیان

ہفتہ 9 اگست 2025 20:53

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2025ء)چین کی جانب سے امریکا اور روس کے تعلقات میں بہتری سے متعلق خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔چینی صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران صدر شی جن پنگ نے صدر پیوٹن سے کہا کہ چین، روس اور امریکا میں رابطہ برقرار رکھنے، تعلقات کو بہتر بنانے اور یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان 15 اگست کو الاسکا میں ملاقات طے پائی ہے۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرکے پیوٹن سے ملاقات کے متعلق آگاہ کیا ہے۔اس سے قبل ٹرمپ نے وائٹ ہاو?س میں کہا تھا کہ وہ جًلد روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔