سوتیلی ماں سے جھگڑاب، بھلوال میں چار بہنوں کی خودکشی کی کوشش، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

ہفتہ 9 اگست 2025 21:34

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2025ء)سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں سوتیلی ماں سے مبینہ جھگڑے کے بعد چار بہنوں کی خودکشی کی کوشش، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے بھلوال کے چک نمبر 7 شمالی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سوتیلی ماں سے مبینہ جھگڑے کے بعد چار حقیقی بہنوں نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق 18 سالہ علشبہ، 16 سالہ نایاب، 14 سالہ بشریٰ اور 13 سالہ مصباح کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد متاثرہ لڑکیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال بھلوال منتقل کیا۔ تاہم حالت نازک ہونے پر چاروں بہنوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا ریفر کر دیا گیا۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ گاؤں میں اس افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :