پنجاب کے ایک ہزار ارب روپے سے زائد کے مالی اسکینڈل کا سراغ پرتگال میں لگ گیا، بیرسٹرسیف

ہفتہ 9 اگست 2025 22:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ پنجاب کے ایک ہزار ارب روپے سے زائد کے مالی اسکینڈل کا سراغ پرتگال میں لگ گیا، پنجاب کے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ پہلے لندن اور اب پرتگال منتقل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اہم شخصیات نے عوام کے ٹیکسوں سے پرتگال میں جائیدادیں خریدی ہیں، پرتگال اسکینڈل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں، تحقیقات کے بعد پنجاب کے دس کھرب روپے پرتگال میں ہی برآمد ہوں گے، جعلی حکومت نے صرف ڈھائی سال میں 78 سال کے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں چچا وفاق میں اور بھتیجی پنجاب کے خزانے پر ہاتھ صاف کر رہے ہیں، عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں، بیرسٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف نے اپنے فرنٹ مین کو بچانے کے لئے استعفے کا شوشہ چھوڑا ہے۔