چیئرمین ایچ ای سی کی آسامی کیلئے درخواستیں طلب

ہفتہ 9 اگست 2025 22:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2025ء) وفاقی وزارت تعلیم نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی آسامی باضابطہ طور پر مشتہر کر دی ہے۔ اشتہار کے مطابق امیدوار کے پاس کم از کم 15 سالہ ہائر ایجوکیشن کا تجربہ اور 10 سالہ پوسٹ پی ایچ ڈی تجربہ ہونا لازمی ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں، تحقیقی اشاعتوں کا ممتاز پورٹ فولیو اور ہائر ایجوکیشن میں تعلیمی و انتظامی تجربہ بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

شرائط کے مطابق امیدوار عالمی شہرت کا حامل ہو اور عمر 65 سال سے کم ہو۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مستقل چیئرمین کی عدم تعیناتی کے باعث ایچ ای سی انتظامی مشکلات کا شکار ہے جبکہ قائم مقام چیئرمین اور ایگزیکٹو کے مابین سرد جنگ کی وجہ سے کئی انتظامی مسائل جنم لے چکے ہیں۔