وانا، مشترکہ وزیرستان ٹرانسپورٹ سٹینڈ کی بندش، ٹرانسپورٹ برادری کا شدید احتجاج جاری

ہفتہ 9 اگست 2025 20:10

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)ضلع لوئر جنوبی وزیرستان وانا میں مشترکہ وزیرستان ٹرانسپورٹ برادری اور یارگل خیل قبیلے نے سول انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آر ٹی اے سے کٹیگری ڈی لائسنس ملنے کے باوجود سٹینڈ کو بند کرنا ناقابلِ برداشت اقدام ہے۔

(جاری ہے)

ملک محمد اسلم اشرف خیل، ملک صورت خان، ملک عبدالرحمن، ملک طوویز خان، ملک عبدالرحیم اور ملک وزیر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وانا بازار کے ایک کونے میں موجود سٹینڈ اور دوسرے کونے پر قائم مشترکہ وزیرستان ٹرانسپورٹ سٹینڈ کو عدالتی سٹے کا بہانہ بنا کر بند کیا گیا ہے جو سراسر زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سٹینڈ کو فوری نہ کھولا گیا تو دمادم مست قلندرہوگا اور کسی بھی قسم کے نقصان کی مکمل ذمہ داری موجودہ ضلعی افسران پر عائد ہوگی۔