حج درخواستوں کا پہلا مرحلہ مکمل، دوسرا مرحلہ 11 اگست سے شروع ہوگا،ترجمان وزارت مذہبی امور

ہفتہ 9 اگست 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج درخواستوں کے پہلے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، جس میں 71 ہزار سے زائد درخواستیں آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے موصول ہوئیں۔ یہ بات ہفتہ کو وزارت مذہبی امورکے ترجمان محمد عمر بٹ نے بتائی۔

(جاری ہے)

دوسرا مرحلہ 11 اگست سے 16 اگست تک جاری رہے گا، جس میں درخواستوں کے ساتھ اخراجات کی پہلی قسط جمع کروانا ہوگی۔

غیر رجسٹرڈ عازمین بھی درخواست دینے کے اہل ہوں گے،اوورسیز پاکستانی کسی قریبی رشتہ دار کے ذریعے کسی بھی نامزد بینک برانچ میں درخواست جمع کرا سکتے ہیں،اوورسیز درخواست دہندگان کو پاکستان پہنچنے پر میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ جمع کروانا ہوگا۔ترجمان نے بتایا کہ جیسے ہی مختص کردہ کوٹہ مکمل ہو جائے گادرخواستوں کی وصولی فوری طور پر روک دی جائے گی۔