تل ابیب ، غزہ میں جنگ کی توسیع کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

اسرائیل میں قیدیوں کے اہل خانہ کے فورم کے مطابق مظاہرے میں ایک لاکھ افراد شریک ہوئے

اتوار 10 اگست 2025 14:10

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)تل ابیب میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ یمظاہرین نے بینر اور قیدیوں کی تصاویر اٹھا رکھیں تھیں جو اب بھی غزہ میں قید ہیں۔ انھوں نے حکومت سے یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

صحافیوں نے مظاہرین کی تعداد کئی ہزار بتائی جبکہ قیدیوں کے اہل خانہ کے فورم نے کہا کہ تقریبا ایک لاکھ افراد اس مظاہرے میں شریک ہوئے۔

اگرچہ حکام کی جانب سے کوئی سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے، لیکن شرکا کی تعداد پہلے کے حکومت مخالف جنگی مظاہروں سے کہیں زیادہ تھی۔ایک مقتول قیدی کے رشتے دار شاہار مور زہارو نے کہا وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے لیے یہ براہِ راست پیغام ہے ... اگر آپ نے غزہ کے کچھ حصوں پر حملہ کیا اور قیدی مارے گئے، تو ہم آپ کا پیچھا کریں گے