چین کے نیو انٹرنیشنل لینڈ سی ٹریڈ کوریڈور کے ذریعے مجموعی درآمد اور برآمد کا حجم 40 کھرب یوآن سے تجاوز کر گیا

اتوار 10 اگست 2025 14:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) رواں سال نیو انٹرنیشنل لینڈ سی ٹریڈ کوریڈور پلان کے نفاذ کو چھ سال مکمل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چھونگ چھینگ شہر کے کسٹمز نے کہا ہے کہ اگست 2019 میں اس منصوبے کے نفاذ کے بعد سے نئے کوریڈور سے وابستہ تیرہ صوبائی یونٹس اور دو شہروں کی مجموعی درآمدات اور برآمدات کا حجم 4 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر کے 4.06 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق رواں سال کے پہلے سات مہینوں میں کوریڈور کے ذریعے وابستہ علاقوں کی درآمدات اور برآمدات کا حجم 542.68 بلین یوآن تک پہنچ گیا جس میں سالانہ 18.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :