ملتان میں جشن آزادی بھرپور جوش و جذبہ سے منانے کے لیے تیاریوں کا سلسلہ جاری

اتوار 10 اگست 2025 15:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) ملتان میں جشن آزادی بھرپور جوش و جذبہ سے منانے کے لیے مختلف سرکاری اور نجی اداروں کی جانب سے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے ) نے شہر کے بڑے ہورڈنگ بورڈ پر جھنڈے پینٹ کر دیے۔جشن آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے بینرز ،سٹیمرز اور فلائی اورز پر جھنڈے آویزاں کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے بتایا کہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ جشن آزادی بھر پور انداز سے منایا جائے گا۔ پی ایچ اے کی عمارت،فلائی اورز، پارکوں اور دیگر مقامات پر لائیٹس اور شہر میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے بھی لگائے جائیں گے ۔اپنے پیغام میں ڈی جی پی ایچ اے ملتان نے کہا کہ اس سال جھنڈوں کے ساتھ ساتھ ہر شہری اپنے حصے کا پودہ بھی لگائے۔

متعلقہ عنوان :