ٹنڈو محمد خان کے گائوں احمد ملاح میں گھریلو تنازعہ پر ملاح برادری کے دو گروپوں میںجھگڑا،10افرادزخمی

اتوار 10 اگست 2025 15:45

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)ٹنڈو محمد خان کے گائوں احمد ملاح میں گھریلو تنازعہ پر ملاح برادری کے دو گروپوں میںجھگڑا ہو گیا جس کے کلہاڑی، ڈنڈے اور سریے لگنے کے نتیجے میں 10 افراد لکھی ملاح، اشرف ملاح، قاسم ملاح سمیت دیگر شامل ہیں زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے سول اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کیا گیا جبکہ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف ٹنڈو غلام حیدر پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :