راولپنڈی پولیس کا شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

اتوار 10 اگست 2025 16:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) راولپنڈی پولیس کا شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور گزشتہ 28 روز کے دوران 224 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق شہر میں مختلف مقامات پر پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے خصوصی اسکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں جو مصروف سڑکوں اور شاہراہوں پر کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔

گرفتار گداگروں میں سے متعدد چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور عوام کی سہولت اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔