عارف والا ،معرکہ حق کے شہداء کی یاد میں میونسپل کمیٹی کے زیراہتمام بلدیہ چوک میں شمعیں روشن کرنے کی گئیں

اتوار 10 اگست 2025 16:20

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) معرکہ حق کے شہداء کی یاد میں میونسپل کمیٹی عارفوالا کے زیراہتمام بلدیہ چوک میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب انعقاد پذیر ہوئی ،جس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی احمد صابر، سابق چیئرمین بلدیہ سید ہادی حسین زیدی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے تحفظ کیلئے جان نثار کرنے والے بہادر جوانوں کی قربانیاں کبھی بھی فراموش نہیں کی جاسکتیں افواج پاکستان نے معرکہ حق میں دشمن کو بھرپور جواب دے کر تمام سازشیں ناکام بنادیں تقریب میں شہداء کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شمعیں روشن کرکے خراج تحسین پیش کیا۔\378