ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات ،ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

اتوار 10 اگست 2025 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سے لاہور میں ملاقات کی اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اتوار کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سیدال خان نے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی مزاج پرسی کی اور گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نےخواجہ سعد رفیق کی صحتیابی اور درازیِ عمر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے خواجہ سعد رفیق کی بطور وفاقی وزیر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ریلوے، ثقافت و امور نوجوان میں مؤثر وپائیدار اصلاحات پر ان کی تعریف کی۔سیدال خان نے کہا کہ ملک کو تجربہ کار قیادت اور یکجہتی کی ضرورت ہے،خواجہ سعد رفیق جیسے رہنما اداروں کی بہتری و معیشت کی بحالی میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ڈپٹی چیئرمین نے خواجہ سعد رفیق کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دی ۔انہوں نے ملکی ترقی، عوامی خوشحالی اور قومی یکجہتی کے لیے مل کر کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔