
قدیمی باشندوں کے حقوق کو مصنوعی ذہانت سے خطرہ، اقوام متحدہ
یو این
اتوار 10 اگست 2025
22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 اگست 2025ء) قدیمی مقامی لوگوں کے عالمی دن 9 اگست کی مناسبت سے اقوام متحدہ نے 'مصنوعی ذہانت: حقوق کا تحفظ، مستقبل کی تشکیل' کے موضوع پر جمعہ کو ایک ورچوئل تقریب کا اہتمام کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مناسب حفاظتی اقدامات کے بغیر مصنوعی ذہانت ان لوگوں کے حقوق کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
دنیا کے 90 ممالک میں تقریباً 476 ملین قدیمی مقامی لوگ آباد ہیں جو 5,000 مختلف ثقافتوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔
مصنوعی ذہانت سمیت جدید ٹیکنالوجی کی غیرمساوی تقسیم، ماحولیاتی نقصان اور تباہ کن نوآبادیاتی میراث کو دوبارہ تقویت ملنے سے ان لوگوں کو ناقابل تلافی نقصان کا خدشہ ہے۔
مصنوعی ذہانت کے معلوماتی مراکز اور دیگر ڈھانچے کے لیے بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے نتیجے میں موسمیاتی تبدیلی کا دباؤ بھی بڑھ رہا ہے جس سے یہ لوگ غیرمتناسب طور سے متاثر ہو رہے ہیں۔
(جاری ہے)
مزید برآں، حکومتوں اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑی کمپنیوں کی جانب سے لیے جانے والے فیصلوں میں قدیمی مقامی لوگوں سے مشاورت نہیں کی جاتی۔ اس طرح ان لوگوں کی زبان، علم اور ثقافت کو ان کی رضامندی کے بغیر مصنوعی ذہانت کے معلوماتی مجموعوں کا حصہ بنایا جاتا ہے۔
مسائل اور خدشات کے باوجود مصنوعی ذہانت بہت سے مواقع بھی لائی ہے۔ دنیا بھر میں قدیمی مقامی لوگ اس ٹیکنالوجی کو اپنی بین نسلی علم کو محفوظ رکھنے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اپنی ثقافت، زبان اور شناخت کے تحفظ کے لیے کام میں لا رہے ہیں۔
مصنوعی ذہانت کی قلمرو میں قدیمی مقامی لوگوں کے لیے تحفظ اور ان کی اختراعات امسال کے 9 اگست کو منائے جانے والے اس دن اور استوائی اعزاز حاصل کرنے والوں کا خاص موضوع ہے۔
استوائی اعزاز
امسال اس دن پر اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے مقامی سطح پر اور قدیمی مقامی لوگوں کے زیرقیادت کام کرنے والی 10 تنظیموں کو استوائی اعزاز دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعزاز ان لوگوں کی جانب سے ماحولیاتی بنیاد پر کیے گئے ایسے اقدامات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے جن سے پائیدار ترقی کو فروغ ملے۔ امسال 'فطرت برائے موسمیاتی اقدام' اس کا بنیادی موضوع تھا۔
اس اعزاز کے فاتحین کو 10 ہزار ڈالر انعام ملے گا اور انہیں رواں سال کے آخر میں ایک اعلیٰ سطحی آن لائن تقریب میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ یہ لوگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور عالمی موسمیاتی کانفرنس (کاپ30) میں بھی شرکت کر سکتے ہیں۔

فاتحین کا تعارف
لاطینی امریکہ سے یہ اعزاز ارجنٹائن میں قدیمی مقامی خواتین کو روایتی ہنر کے ذریعے پائیدار مصنوعات کی تیاری میں مدد دینے والی تنظیم'کومار'، برازیل میں قدیمی مقامی لوگوں کے زیرقیادت حیاتیاتی معیشت کو فروغ دینے والے ادارے 'یوآسی' اور پیرو میں ایکواڈوری ایمازون اور قدیمی مقامی لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے 'ہاکو' کو ملا ہے۔
انڈیا میں کسانوں کو کئی طرح کی فصلیں اگانے، بیجوں کا ذخیرہ تیار کرنے اور شمسی توانائی سے زرعی سرگرمیوں کو فروغ دینے والا ادارہ بی بی فاطمہ سوا ساہایا اس اعزاز کا حق دار قرار پایا ہے۔
انڈونیشیا میں مقامی کاروباروں کو ایک لاکھ ہیکٹر رقبے پر بارانی جنگلات کو تحفظ دینے میں مدد فراہم کرنے والی تنظیم 'مترابوما' اور قدیمی مقامی دایاک لوگوں کو جنگلات اور ثقافت کے تحفظ کے لیے بااختیار بنانے والے ادارے 'رانو ویلم' نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
پاپوا نیوگنی میں خواتین کو روایتی علم اور جدید سائنس کے ذریعے سمندری تحفظ میں مدد دینے والی تنظیم 'سی ویمن آف میلانیسیا کارپوریشن' کو اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
کینیا میں 'نیچر اینڈ پیپلز ایز ون' نامی تنظیم کو روایتی علم اور بحالی کے سستے طریقوں سے بنجر زمین کو آباد کرنے پر یہ اعزاز دیا گیا ہے جبکہ تنزانیہ میں 'سسٹین ایبل اوشن الائنس' کو مضبوط سمندری گھاس اگانے اور ساحلی علاقوں کے لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے سمندری ماحولیاتی نظام کو تحفظ فراہم کرنے پر اس اعزاز کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور 'یو این ڈی پی' میں پالیسی و پروگراموں کے شعبے کے ڈائریکٹر مارکوس نیٹو نے کہا ہے کہ یہ اعزاز یافتگان قدیمی مقامی لوگوں اور مقامی آبادیوں کی سوچ اور قیادت کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنے کی اہمیت یا دلاتے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی
-
اتنی کمزور انگلیاں ہماری بھی نہیں کہ مریم نواز کے ہاتھ میں توڑنے کیلئے دے دیں گے
-
مہنگائی کی شرح ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
مودی کی زبان نہ بولیں، اپنے چاچو کی حکومت ختم کرنی ہے کیا؟
-
یو این چیف کی برطانیہ میں یہودی عبادت گاہ پر دہشتگرد حملے کی کڑی مذمت
-
صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان
-
الیکشن میں شکایات ہوتی ہیں لیکن پیپلزپارٹی پارلیمانی عمل کوچلنے دینا چاہتی ہے
-
بیشترعالمی پرانی کمپنیاں پاکستان چھوڑ چکی، اسٹاک مارکیٹ میں بھی دلچسپی کم ہو رہی ہے
-
پالیسی سازی میں معمر افراد کی آراء مدنظر رکھنا ضروری، گوتیرش
-
جنرل اسمبلی: سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو ہونے کا جائزہ
-
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے اضافے کے بعد 2500 روپے سستا ہوگیا
-
خیبرپختونخوا میں 7 اکتوبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.