
گلگت سے متصل دنیور شہر میں المناک حادثہ،8افراد جاں بحق ،4زخمی
پانی کے چینل کی صفائی میں مصروف افراد پر مٹی اور پتھروں کا بھاری تودہ گر گیا، 8افراد جاں بحق،4افراد زخمی سانحہ میں جاں بحق افراد کونماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیاگیا،نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اگر مقامی حکومت بھاری مشینری سے چینل پر کام کرتی تو صرف دو دن میں پانی کی سپلائی بحال ہو سکتی تھی ،عوامی حلقے
پیر 11 اگست 2025 12:32
(جاری ہے)
دنیور کی فضا سوگوار اہلیان علاقہ غم میں ڈھوب گئے -جان لیوا حادثہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات پونے دو بجے اس وقت پیش آیا جب مقامی لوگ اپنی ہزاروں کنال سوکھتی زمین کو سیراب کرنے کے لئے بیس دن پہلے آنے والے سیلا ب سے تباہ ہونے والے چینل پر کام کر رہے تھی-اسی اثنا میں بالائی جگہ سے ہزاروں من وزنی تودہ پندرہ سے زائد لوگوں پر آ گرا جس کے نیچے وہ لوگ دب گئے اہلیان علاقہ اور ریسکیو 1122 نے فور ی طور پر ریسکیو کی کاروائیاں شروع کی اور ملبے تلے دبے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو نکالا -ہلاک ہونے والوں کے نام پیار علی،نیک عالم،آدم علی،اظہار الدین، آفاق،دلدار حسین اور آزر خان بتائے جارہے ہیں جبکہ عزیز امین اور انور شدید زخمی ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دو کم زخمی افراد کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا -اس سانحہ میں جاں بحق افراد کونماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیاگیا-نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی-اس پرسوز سانحے کے بارے میں دنیور کے لوگوں نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ بیس دنوں سے کوئی حکومت نہیں دیکھی ہے اور نہ ہی کوئی نام نہاد عوامی نمائدے نے اس مشکل وقت میں ان کے لئے آواز اٹھائی ہے -سانحہ حکومت کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے اگر مقامی حکومت بھاری مشینری سے چینل پر کام کرتی تو صرف دو دن میں پانی کی سپلائی بحال ہو سکتی تھی -
مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.