یوم آزادی قومی جشن منانے کا موقع ہے، رانا ثنا کی پی ٹی آئی سے احتجاج موخر کرنے کی اپیل

پیر 11 اگست 2025 15:28

یوم آزادی قومی جشن منانے کا موقع ہے، رانا ثنا کی پی ٹی آئی سے احتجاج ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سے احتجاج موخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی قوم کے لیے جشن منانے کا موقع ہے۔

(جاری ہے)

،رواں سال14 اگست کو معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، لہٰذابہتر یہی ہے کہ احتجاج کو اس سے ایک دن قبل منتقل کردیا جائے یا بعد میں تاکہ یوم آزادی کی تقریبات پر اثر نہ پڑے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ایکسٹینشن کے مخالف ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم اس وقت زیر غور نہیں ہے تاہم آئین میں کسی بھی ترمیم کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے۔