وزارت مذہبی امور نے تصدیق شدہ 26 عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی

عمرہ کے خواہشمند افراد تصدیق شدہ کمپنیوں سے ہی بکنگ کرائیں، ترجمان

پیر 11 اگست 2025 16:34

وزارت مذہبی امور نے تصدیق شدہ 26 عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)وزارت مذہبی امور نے عمرہ کی خواہش رکھنے والے افراد سے کہا ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے صرف وزارت سے تصدیق شدہ عمرہ کمپنیوں سے بکنگ کرائیں۔ پیر کو وزارت کے ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے 26 عمرہ کمپنیوں کے معاہدوں کی تصدیق کے بعد فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

ان 26 کمپنیوں میں اسلام اباد ، کراچی، راولپنڈی، لاہور اور ساہیوال عمرہ ٹریول اپریٹر شامل ہیں جن کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی وزارت نے تصدیق کا عمل مکمل کر کے فہرست جاری کی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے صرف وزارت کی تصدیق شدہ عمرہ کمپنیوں سے بکنگ کا عمل مکمل کروائیں۔