بلاول بھٹو زرداری کا گلگت میں لینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتوں پر اظہار رنج و غم

پیر 11 اگست 2025 18:15

بلاول بھٹو زرداری کا گلگت میں لینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتوں پر اظہار رنج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت میں لینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتوں پر اظہار رنج و غم کرتے ہوئے واقعے میں زخمی ہونے والے رضاکاروں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا خوفناک لینڈ سلائیڈنگ میں جانبحق ہونے والے رضاکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے دنیور ٹاؤن کی سیلاب متاثرہ واٹر سپلائی لائن کی بحالی کے لیے جانیں قربان کرنے والے رضاکاروں کو سلام پیش کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے لینڈسلائیڈنگ میں جانبحق رضاکاروں کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ۔