غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں مزید 52 فلسطینی شہید

پیر 11 اگست 2025 16:38

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں مزید 52 فلسطینی شہید ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے جبری قحط کے باعث غذائی قلت سے اموات 100 بچوں سمیت 217 ہوگئیں۔

(جاری ہے)

حماس نے کہا کہ نیتن یاہو کا بیان حقائق چھپا کر غزہ کے جنگی جرائم کا جواز دینے کی کوشش ہے۔ نیتن یاہو غزہ جنگ کو طول دینے کے لیے اپنے یرغمالیوں کا استعمال کر رہا ہے۔