ہر شہری اپنے حصے کا پودا لگا کر اس کی آبیاری کرے،بیان

پیر 11 اگست 2025 17:35

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) نبی کریم حضرت محمد ؐ نے فرمایا تھا کہ جنگ میں بھی درختوں کو نہ کاٹنا‘ بچوں اور عورتوں کو قتل نہ کرنا‘ آج دنیا بھر میں درختوں کی افادیت پر زور دیا جارہا ہے مگر برصغیر میں ٹمبر مافیا سر سبز و شاداب درختوں کو کاٹ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ اور سابق صوبائی وزیر منیب سلطان چیمہ نے اہل حلقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ ملک سر سبز و شاداب ہونے کیساتھ ساتھ فضائی آلودگی سے بچا جاسکے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ فوری طور پر تمام لوگ اپنے حصے کا ایک پودا لگا کر اس کی آبیاری کریں تو ملک سر سبز و شاداب ہوسکتا ہے اور ملک موسمیاتی تبدیلی سے محفوظ رہ سکتا ہے۔