ناموس رسالت اور عظمت صحابہ و اہلبیت کا دفاع ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے،مولانا عتیق الرحمن علوی

توہین رسالت و توہین صحابہ آرڈینس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، حق گو علما کے جان ومال کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں جائیں

پیر 11 اگست 2025 17:43

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)مناظر اہلحدیث مولانا عتیق الرحمن علوی نے کہا کہ ناموس رسالت اور عظمت صحابہ و اہلبیت کا دفاع ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے جن کے جنتی ہونے کی بشارت نبی رسول نے دی جو ہمارے ایمان کا جز اول ہے اس لئے توہین رسالت و توہین صحابہ آرڈینس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔اور حق گو علما کے جان ومال کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں جائیں۔

زرائع کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام ایڈیشنل ناظم اعلی سید محمد سبطین شاہ نقوی کی زیر صدارت جامع مسجد توحید میں فلافت امیر معاویہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مناظر اہلحدیث مولانا عتیق الرحمن علوی نے کہا کہ ناموس رسالت اور عظمت صحابہ و اہلبیت کا دفاع ہمارے ایمان کا جز اول ہے جس کے لئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جن کے جنتی ہونے کی بشارت نبی پاک نے دی اور ان کا تزکرہ اللہ تعالی نے خود قرآن مجید میں کیا جو دین محمدی کا عقیدہ رکھنے والے اہل اسلام کے لئیباعث سعادت ہے کہ ہم اللہ تعالی کے احکامات کو مشعل راہ بنا کر اپنی نجات کی راہیں ہموار کر سکتے ہیں اس لئے امیر معاویہ کو جو طول و عرض پر خلافت ملی اور انہوں نے جو فتوحات کیں وہ ہمارے سروں کا تاج ہیں اس لئے ہم ناموس رسالت اور عظمت صحابہ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے آج کے دور میں سوشل میڈیا پر ملک اور اسلام دشمن پروپیگنڈا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں توہین رسالت اور توہین صحابہ آرڈینس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور علما حق کے جان و مال کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پنجاب کے رہنما حافظ میاں عبد الغفار آزاد نے کہا اہلحدیث کا بچہ بچہ دفاع اسلام اور تحفظ ناموس رسالت و عظمت صحابہ و اہلبیت کے لئے ہر جدوجہد میں شامل ہے اور اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر ناموس رسالت اور عظمت صحابہ کے لئے سر گرم عمل ہیں۔آخر میں ملک کی سلامتی استحکام،اسلام کی سر بلندی،امن وامان کے لئے بھائی چارے اور مکمل ہم آہنگی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔