زرتاج گل کی اپیلوں پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار، عدالت میں پیش ہونے کا حکم

پیر 11 اگست 2025 17:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے واقعات میں سنائی گئی، سزائوں کیخلاف پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی اپیلوں پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس مس جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بطور اعتراض کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

رجسٹرار آفس نے موقف اختیار کیا تھا کہ سزایافتہ ہونے کے باوجود زرتاج گل نے عدالت میں سرنڈر نہیں کیا، اس لیے اپیلیں قابلِ سماعت نہیں۔ زرتاج گل نے سینئر قانون دان میاں محمد حسین چوٹیا اور بیرسٹر علی ظفر کے توسط سے تین الگ الگ اپیلیں دائر کی تھیں، انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے تین مقدمات میں انہیں دس دس سال قید کی سزائیں سنا رکھی ہیں۔