بھکر ،ویمن ان پاورمنٹ کے حوالے سے گرلز گائیڈ اور محکمہ تعلیم ویمن ونگ کے زیراہتمام خصوصی ریلی کا اہتمام کیا گیا

پیر 11 اگست 2025 17:51

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) یوم آزادی اور معرکہ حق کے حوالہ سے ضلع بھر میں مختلف تقاریب جاری ہیں ،اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی جانب سے دی گئی خصوصی ہدایت پر ویمن ان پاور منٹ کے حوالہ سے گرلز گائیڈ اور محکمہ تعلیم ویمن ونگ کے زیر اہتمام کینال ریسٹ ہاؤس سے جھنگ موڑ تک ایک خصوصی ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس کی قیادت سی ای او ایجوکیشن شازیہ توصیف نے کی ۔

اس موقع پر مختلف سکولوں کی طالبات نے اپنی الیکٹرک بائیکس پر خصوصی شرکت کی۔ریلی میں ڈی ای او ایلمنٹری زنانہ نگہت جمیل ،ڈپٹی ڈی اوز ،سکولوں کی ہیڈ مسٹریس اور گرلز گائیڈ کی بڑی تعداداور سرکاری و نجی سکولوں کی طالبات نے موٹر بائیک چلا کر بھرپور انداز میں شرکت کی۔اس موقع پر خواتین اساتذہ اور طالبات نے پرجوش نعروں اور قومی پرچموں کے ساتھ وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ریلی کے اختتام پر سی ای او ایجوکیشن شازیہ توصیف نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق خواتین کو باوقار اور خود مختار زندگی گزارنے کے لئے حوصلہ افزا اقدامات کیے جا رہے ہیں جس سے بچیوں اور خواتین میں خود اعتمادی اور خود انحصاری کا جذبہ پروان چڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان باہمت خواتین کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ وہ معاشرے میں فعال کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح کے تاریخی موقع پر رنگا رنگ تقریبات میں ایجوکیشن سیکٹر بھی نمایاں انداز میں حصہ لے رہا ہےاس موقع پر ڈی ای او ایلمنٹری زنانہ نگہت جمیل کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے طالبات اور خواتین ٹیچرز کو اپنی سواری کی فراہمی کے اقدام سے خواتین اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کیلئے کسی سواری پر انحصار کی بجائے خود اپنی سواری کا استعمال کریں گی جس سے خواتین اور طالبات میں خود اعتمادی کا جذبہ فروغ پائے گا۔\378