ٹرمپ کی کسٹم ڈیوٹیاں ، تائیوانی آرکڈ کے پھولوں کی پیداوار شدید متاثر

پیر 11 اگست 2025 19:36

تائی پے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)تائیوانی باغبان لی تسانگ یو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شروع کردہ تجارتی جنگ کے منفی اثرات کا شکار ہے۔ اس لیے کہ واشنگٹن نے جو کسٹم ڈیوٹی میں اضافے کیے ہیں، ان کی وجہ سے مذکورہ ایشیائی تاجر کو اپنے آرکڈ کے پھولوں کی امریکہ برآمدات پر 20 فی صد زیادہ ٹیکس ادا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

البتہ یہ ساٹھ سالہ شخص جو پہلے بھی کئی بحرانوں کا سامنا کر چکا ہے، اب بھی اپنے کاروبار کو بڑھانے کا عزم رکھتا ہے۔

وہ چاہتا ہے کہ اپنے پھولوں کو نئی مارکیٹوں میں لے جائے، خاص طور پر تھائی لینڈ، ویتنام، انڈونیشیا اور برازیل میں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دے۔تائیوان آرکڈ کے پھولوں کے بڑے پیداواری ممالک میں شمار ہوتا ہے، جہاں 300 سے زائد رجسٹرڈ کسان ہیں۔ سال 2024 میں اس پروڈکٹ کی برآمدات 6.1 ارب تائیوانی ڈالر (تقریبا 20.4 کروڑ ڈالر)تک پہنچ گئی۔ ان برآمدات کا ایک تہائی حصہ امریکہ کو جاتا ہے جو سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔