وزیراعلیٰ کا گوجرانوالہ میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد اور قتل کے واقعہ کا نوٹس

پیر 11 اگست 2025 20:29

وزیراعلیٰ کا گوجرانوالہ میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد اور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد اور قتل کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔معصوم بچی کے ساتھ ظلم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ورثاء کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔