لاہورہائیکورٹ : عالیہ حمزہ مقدمات کی تفصیلات 18 اگست تک طلب

پیر 11 اگست 2025 21:45

لاہورہائیکورٹ : عالیہ حمزہ مقدمات کی تفصیلات 18 اگست تک طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2025ء)لاہور ہائیکورٹ میں عالیہ حمزہ کے خلاف درج 21 مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں مقدمات کی تفصیل پیش کی گئی۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو ہراساں کرنے سے باز رہے۔ جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے سماعت کی۔عالیہ حمزہ کے وکیل اشتیاق اے خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار سیاسی بنیادوں پر پولیس کی مسلسل ہراسانی کا شکار ہیں اور درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کیا جائے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔