سی سی ڈی کو ڈسپلن میں لانے کے لیے یونیفارم متعارف کرانے کا فیصلہ

پیر 11 اگست 2025 21:56

سی سی ڈی کو ڈسپلن میں لانے کے لیے یونیفارم متعارف کرانے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2025ء)سی سی ڈی کو نظم و ضبط میں لانے کے لیے یونیفارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چھٹہ نے فورس کو بغیر یونیفارم کارروائی نہ کرنے کی سخت ہدایت دی تھی کیونکہ یونیفارم نہ ہونے سے کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے خدشات پیدا ہو رہے تھے۔

(جاری ہے)

حکام نے فورس کے لیے خاص یونیفارم کی تجویز پیش کی ہے، جس میں آسمانی نیلے رنگ کی شرٹ اور گہرے رنگ کی پتلون بطور وردی شامل ہے۔سی سی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد یونیفارم کے حتمی رنگ اور ڈیزائن کا اعلان کیا جائے گا۔ نئے یونیفارم میں سی سی ڈی کے افسران اور اہلکار کارروائیاں انجام دیں گے تاکہ نظم و ضبط بہتر بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :