16 ماہ کی قید بھی ہنس کر سہی،رہائی کے بعد کا بھی ایک ایک دن سولی پر گزارا‘ عالیہ حمزہ

پیر 11 اگست 2025 22:28

16 ماہ کی قید بھی ہنس کر سہی،رہائی کے بعد کا بھی ایک ایک دن سولی پر گزارا‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف ارگنائزر عالیہ حمزہ نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے پانچ سال سز ا کے فیصلے کے بعد ایکس پر جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ بیشک اللہ رب العزت بہترین انصاف کرنے والے ہیں ۔

(جاری ہے)

عالیہ حمزہ نے کہا کہ 16 ماہ کی قید بھی ہنس کر سہی،رہائی کے بعد کا بھی ایک ایک دن سولی پر گزارا،اب بھی اپنی وفا کے امتحان میں کامیاب رہی۔