کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ہوگیا

24 قیراط سونے کی قیمت کم ہوکر 3 لاکھ 58 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئی ہے، 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 86 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 اگست 2025 20:14

کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ..
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 11 اگست 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، لیکن آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کم ہو گئی ہے۔

آج سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کمی ہوگئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزار 800 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی کم ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 86 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ دس گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 613 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 361 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

دوسری جانب رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان نے چین کو203.29 ملین ڈالر مالیت کا کاٹن یارن برآمد کیا ہے۔ یہ اعداد و شمار چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (GACC) کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 19 فیصد کمی کو ظاہر کرتے ہیں، جب برآمدات 251.51 ملین ڈالر تھیں۔ تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کمی کے باوجود پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکسٹائل کے شعبے میں دو طرفہ تجارتی تعلقات مستحکم ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق، جنوری سے جون 2025 کے دوران کموڈیٹی کوڈ 52051200 کے تحت بغیر صاف سنگل کاٹن یارن 112 ملین ڈالر تک برآمد کیا گیا، جو کہ گزشتہ سال کے 144.85 ملین ڈالر کے مقابلے میں کم ہے۔