سیالکوٹ پولیس کے اعلی افسران کی شہید کانسٹیبل کے گھر آمد،اہلخانہ سے ملاقات

پیر 11 اگست 2025 20:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) سیالکوٹ پولیس کے اعلی افسران نے سیالکوٹ پولیس کے بہادر سپوت شہید کانسٹیبل اللہ دتہ کی برسی پر قبر پر حاضری دی، سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ پولیس کے بہادر سپوت شہید کانسٹیبل اللہ دتہ نے 11 اگست سال 2007 کے دن فرض کی ادائیگی کے دوران ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر جامِ شہادت نوش کر گئے۔

شہید کی برسی کے موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر پولیس کے اعلیٰ افسران نے شہید کے گھر گئے،اہلخانہ سے ملاقات کی، اور ان کی قبر پر حاضری دے کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :