ح*پنجاب پولیس اپنے ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

ًمختلف اضلاع کے ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے 27 لاکھ 22 ہزار روپے جاری

پیر 11 اگست 2025 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں صوبہ بھر کے ملازمین کے سنگین بیماریوںمیں مبتلا بچوں کے علاج معالجے کیلئے 27 لاکھ 22 ہزار روپے جاری کر دیئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کانسٹیبل محمد عرفان کو بیٹے کی کوکلیئر امپلانٹ سرجری کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

کانسٹیبل محمد سرور کو بیٹے کی ٹانگوں کی سرجری،کانسٹیبل محمد رمضان کو بیٹے کے جگر اورہیڈ کانسٹیبل عاصم شہزاد کو بیٹی کے کینسر کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ڈرائیور کانسٹیبل کامران حسین اور کانسٹیبل عابد حسین کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔ کانسٹیبل محمد رفیق اور ای ڈی سی آپریٹر محمد عارف کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 01 لاکھ 12 ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔ آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا فنڈز ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کئی ۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں مصروف عمل ملازمین کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہی