ایران نے ایندھن کی سمگلنگ کے الزام میں غیر ملکی ٹینکر قبضے میں لے لیا

منگل 12 اگست 2025 10:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) ایران نے ایندھن کی سمگلنگ کے الزام میں غیر ملکی ٹینکر قبضے میں لے لیا۔العربیہ کے مطابق ایرانی حکام نے خلیجی پانیوں میں ایندھن کی سمگلنگ کے الزام میں ایک غیر ملکی ٹینکر ضبط اور اس کے عملے کے 17 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ ہرمزگان میں ایرانی پانیوں میں پولیس کے سرحدی محافظوں نے فینکس نامی غیر ملکی ٹینکر ضبط کر لیا ۔نیز کہا گیا کہ فورسز نے بحری جہاز پر سوار17غیر ملکی مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جو 20 لاکھ لیٹر سے زیادہ سمگل شدہ ایندھن لے کر جا رہے تھے۔