ہمیں اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ یہ کرسیاں اور عہدے عارضی ہیں،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

منگل 12 اگست 2025 15:41

ہمیں اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ یہ کرسیاں اور عہدے عارضی ہیں،سپیکر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ یہ کرسیاں اور عہدے عارضی ہیں،اسد قیصر کی جانب سے جو ملٹری کورٹس کی سزائوں کی نظر ثانی کا بل ہے وزارت قانون اس کی توثیق کرکے ایوان میں لائے جبکہ وزیر قانون نے کہا کہ اس بارے میں حکومت بھی بل لانے کے حوالے سے غور کررہی ہے یہ وانی نکتہ ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن رکن اقبال آفریدی کے نکتہ اعتراض پر کہا کہ اس ایوان کا استحقاق مجروع ہوا لیکن کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔سپیکر نے کہا کہ نکتہ اعتراض پر تقریر نہیں ہوتی،ٹو دی پوائنٹ بات کریں۔اقبال آفریدی نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فاٹا میں آپریشن نہ کیاجائے۔سپیکر نے کہا کہ یہاں کوئی مستقل نہیں بیٹھتا ہم ان کرسیوں کو دل سے نہیں لگاتے۔اپویشن رکن اسد قیصر نے کہا کہ میں نے فوجی عدالتوں کے حوالے سے بل لایا تھا وہ ایجنڈے میں نہیں ہے۔سپیکر نے کہا کہ یہ وزارت قانون کے پاس ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایسا بل سرکار کی طرف سے بھی آسکتا ہے۔یہ ایک قانونی معاملہ ہے۔سپیکر نے کہا کہ اسد قیصر کے بل کی توثیق کرکے لایا جائے۔