ہنگری کا یوکرین سے متعلق یورپی یونین کے بیان پر دستخط سے انکار

منگل 12 اگست 2025 15:41

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) ہنگری کے وزیر اعظم وِکٹر اوربان نے یورپی یونین کے اس مشترکہ بیان پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس میں یوکرین کے بحران کے حل کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا گیا ہے اور یوکرین کی یورپی انضمام کی پالیسی کی حمایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق یورپی یونین کی کونسل کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں ایک نوٹ شامل کیا گیا ہے جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ ہنگری اس بیان سے خود کو علیحدہ سمجھتا ہے۔

بیان پر یورپی یونین کے 26 رہنماؤں نے دستخط کیے، جس میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں امن کی راہ ماسکو کی شمولیت کے بغیر طے نہیں کی جا سکتی ہے ۔بیان میں روس کے خلاف پابندیوں کو برقرار رکھنے اور مزید سخت اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ہے۔