پاکستان کی آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عبدالغفور ملک

منگل 12 اگست 2025 15:56

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) سابق صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک نے کہا ہےکہ پاکستان کی آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اپنی تمام مصروفیات سے وقت نکال کر اپنی ذاتی سوچ ، فکر اور پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے ،ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پر اپنی داخلی اور خارجہ پالیسیوں کو آزاد بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا کہ نوجوان جب بھی کوئی کام کریں تو رنگ، نسل ، فرقہ ، گروہ ، لسانی اور صوبائی تعصبات سے بالاتر ہوکر پہلے پاکستان کا سوچیں اور پھر اپنی ذات کا سوچیں، پاکستان ہے تو سب کچھ ہے۔