پتوکی، لیسکو افسران نے شریف شہریوں کو تنگ کرنا معمول بنالیا

عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا، 4سال گزر گئے لیسکو افسران عدالتی احکامات پر عمل کرنے سے گریزاں

منگل 12 اگست 2025 15:59

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء) لیسکو افسران نے شریف شہریوں کو تنگ کرنا معمول بنالیا، عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا 4سال گزر گئے لیسکو افسران عدالتی احکامات پر عمل کرنے سے گریزاں شہری کی وفاقی وزیر پانی و بجلی اسلام آباد، چیف لیسکو لاہور ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل ۔

(جاری ہے)

پتوکی کے علاقہ ملانوالہ چک نمبر 34کے رہائشی شہری جاوید میانداد کو لیسکو چھانگا مانگا سب ڈویژن نے سال 2021میں شہری کا بجلی میٹر اتار لیا اور فیک ریڈنگ کرکے شہری کو بھاری بل بجلی بھجوادیا شہری نے عدالت میں کیس فائل کیا اور عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا اورشہری کو 30ہزار روپے بل بجلی کی ادائیگی کا حکم دیا شہری نے عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے سال 2023میں لیسکو آفس چھانگا مانگاسے بل بجلی بنوایا اور رقم بل بنک میں ادا کردی اور ادا کی گئی رقم کی رسید عدالت میں پیش کردی عدالت نے لیسکو افسران کو اور ڈالی گئی رقم بل سے نکالنے اور میٹر بجلی کنکشن شہری کا بحال کرنے کا حکم دیا شہری نے عدالتی احکامات کیساتھ لیسکو آفس ایس ڈی او چھانگا مانگا ،چونیاں ایکسین آفس بے شمار چکر لگائے مگر لیسکو افسران شہری کا بجلی میٹر لگانے سے انکاری ہوگئے کہتے ہیں ہم اس عدالتی احکامات کو نہیں مانتے ہم خود جج ہیںجہاں آپکا دل چاہے جائو کرو کیس جہاں پر مرضی درخواست دو ہم سب کو دیکھ لیں گے شہری نے اپنے وکیل کے توسعت سے عدالت سے رجوع کیا اور توہین عدالت الزام علیہان ایکسین چونیاں، ایس ڈی او چھانگا مانگا سامہ امیر ،لائن سپریڈنٹ حافظ اسرار ،ڈی سی او منشی اصغر شاہ کیخلاف دائر کی مگر الزام علیہان توہین عدالت کیس کا سامنا کرنے سے گریزاں ہے متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ چار سال ہوگئے ہیں مگر لیسکو افسران کسی کی سننے کو تیار نہیں شہری نے کرپٹ نااہل لیسکو افسران ،چھانگا مانگا چونیاں کیخلاف وفاقی وزیر پانی و بجلی اسلام آباد، چیف لیسکو لاہور ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔