پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی ،ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

منگل 12 اگست 2025 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ جاری ہے اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کاروبار کے آغاز پر 667 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 147,597پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز) کے شیئرز میں نمایاں رہی، جس سے مارکیٹ کا مثبت ماحول مزید مستحکم ہوا۔گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی اسٹاک مارکیٹ نے شاندار کارکردگی دکھائی تھی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 1,547 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 146,929 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔یہ رجحان پاکستان کی مضبوط معیشت، بہتر معاشی پالیسیوں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔