چیچہ وطنی، پیرا فورس نے دوسرے روزبھی مختلف اسٹالز سے درجنوں باجے اٹھا لئے

منگل 12 اگست 2025 16:17

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) پیرا فورس نے چیچہ وطنی میں دوسرے روز بھی مختلف اسٹالز سے درجنوں باجے اٹھالئے۔

(جاری ہے)

ترجمان تحصیل انتظامیہ کے مطابق پیرا فورس نے اوکانوالہ روڈ پر باجے، جھنڈے،جھنڈیاں، بیج اور اسٹیکر فروخت کرنیوالے اسٹالز پرجاکر 2درجن سے زائد باجے اٹھا لئے اوردکانداروں کوانتباہ کیا کہ پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق شورپیدا کرنیوالے باجے ہرگز فروخت نہ کئے جائیں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :