14 اگست یومِ آزادی پاکستان نہایت جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد رزاق خان خجک

منگل 12 اگست 2025 16:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد میں 14 اگست یومِ آزادی پاکستان نہایت جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منائی جائے گی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد رزاق خان خجک کی زیرِ صدارت اجلا س منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس افسران، اساتذہ، طلبہ، سماجی کارکنان اور معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یومِ آزادی صرف جشن کا دن نہیں بلکہ اپنی قربانیوں اور ذمہ داریوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری ایمانداری سے ادا کرنی چاہیے۔ رزاق خان خجک نے نوجوانوں کو تعلیم، اتحاد اور محنت کے جذبے سے ملک کی خدمت کرنے کی تلقین کی۔یومِ آزادی کی مناسبت سے ضلع بھر میں ریلیاں بھی نکالی جائیں