
23 اگست وہ عظیم دن ہے، جس نے آزاد کشمیر کی تحریکِ حریت کی سمت متعین کی، مجاہد اوّل کی جلائی شمع کو روشن رکھنے کا عزم
منگل 12 اگست 2025 16:18
(جاری ہے)
انہوں نے واضح کیا کہ مجاہدِ اوّل سردار عبدالقیوم خان کی جلائی ہوئی شمع کو ہم سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں روشن رکھیں گے اور نوجوان طبقہ بھرپور شرکت کے ذریعے یہ ثابت کرے گا کہ وہ اپنے اسلاف کی قربانیوں کے امین ہیں۔
یومِ نیلہ بٹ کی اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے جنید عباسی نے کہا کہ 23 اگست 1947 کو نیلہ بٹ کے مقام پر وہ عظیم دن ہے، جس نے آزاد کشمیر کی تحریکِ حریت کی سمت متعین کی۔ یہ وہ دن ہے جب مجاہداول سردار عبدالقیوم خان اور انکے ساتھیوں نے آزادی کا علم بلند ہوا، اور کشمیری عوام نے غلامی کی زنجیریں توڑنے کا عزم کیا۔ اس دن کی یاد میں ہونے والی تقریبات کا مقصد صرف تاریخ دہرانا نہیں بلکہ اس عزم کو تازہ کرنا ہے کہ مقبوضہ وادی کے عوام کی آزادی تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں مسلم کانفرنس نے ہمیشہ تحریکِ آزادی کشمیر کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔ چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں، تحریک کے پرچم کو جھکنے نہیں دیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ یومِ نیلہ بٹ کو منانے میں نوجوانوں کی شرکت کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ یہی نسل آنے والے کل کی قیادت کرے گی۔یومِ نیلہ بٹ کے موقع پر ہونے والی تقریبات کے حوالے سے بتایا گیا کہ مرکزی اجتماع نیلہ بٹ میں منعقد ہو گا جہاں مختلف سیاسی و سماجی رہنما، بزرگ مجاہدین، اور شہداء کے لواحقین شرکت کریں گے۔ اجتماع میں قرآن خوانی، شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیں، اور تحریکِ آزادی کشمیر کے حق میں قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ کشمیری مہاجرین کی قربانیوں کو بھی یاد کیا جائے گا، جنہوں نے اپنے گھربار، زمینیں اور عزیز و اقارب آزادی کے مقصد کے لیے قربان کیے۔جنید عباسی نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاریخ کے اس سنہری ورثے کو فراموش نہ کریں۔ہماری کامیابی اس میں ہے کہ ہم اپنی نسل کومجاہداول سردار عبدالقیوم خان اور انکے ساتھیوں کی قربانیوں سے آگاہ کریں اور انہیں یہ احساس دلائیں کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے۔ اگر ہم نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو ہماری تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں۔ معصوم کشمیری نوجوان شہید کیے جا رہے ہیں، خواتین کی عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ ایسے حالات میں یومِ نیلہ بٹ کا پیغام نہایت واضح ہے کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہے اور دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کی آواز کو بلند کرنا ہے۔یومِ نیلہ بٹ کے حوالے سے سردار عتیق احمد خان کے پیغام کا بھی ذکر کیا گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ نیلہ بٹ آزادی کا مینار ہے، جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی کسی کی خیرات نہیں بلکہ قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے بزرگوں کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا عزم کر رکھا ہے اور اس مقصد کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔نیلہ بٹ کی تقریبات میں شرکت کے لیے مختلف اضلاع سے قافلے روانہ ہوں گے۔اس موقع پر ایک اور پہلو پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ یومِ نیلہ بٹ صرف ماضی کی یاد نہیں بلکہ مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین بھی کرتا ہے۔ اس دن ہم یہ طے کرتے ہیں کہ تحریکِ آزادی کو کس طرح جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ جنید عباسی نے کہا کہ یومِ نیلہ بٹ پر نوجوانوں کی بھرپور شرکت اس بات کا اعلان ہو گی کہ ہم نے اپنے بزرگوں کا مشن ترک نہیں کیا۔ہم اپنے شہداء کے خون سے عہد وفا نبھائیں گے، اور اس جدوجہد کو منزل تک پہنچا کر دم لیں گے۔یومِ نیلہ بٹ اس سال بھی اتحاد، قربانی اور عزم کا پیغام لے کر آئے گا، اور کشمیری عوام ایک بار پھر یہ ثابت کریں گے کہ وہ آزادی کے چراغ کو بجھنے نہیں دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.